Brailvi Books

نُور کا کِھلونا
11 - 33
( اگر یہ مُیَسَّر نہ ہو توتنہائی اس سے کہیں  بہتر ہے ) ،اسلامی بھائیوں  سے دینی ضروریات کے تحت ملاقات ، وغیرہ کے اوقات مقرَّر کر لئے جائیں۔ جو اس کے عادی نہیں  ہیں  ان کیلئے ہو سکتا ہے شروع میں  کچھ دُشواری پیش آئے ۔ پھر جب عادت پڑجائے گی تو اس کی بَرَکتیں  بھی خود ہی ظاہِر ہوجائیں  گی۔  اِنْ شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دن لھو ۱؎میں  کَھونا تُجھے شب صُبح تک سونا تجھے
شرمِ نبی  خوفِ خدا  یہ بھی نہیں  وہ بھی نہیں
رِزق خدا  کھایا کیا فرمانِ حق ٹالا کیا
شکرِ کرم ترسِ جزا ۲؎ یہ بھی نہیں  وہ بھی نہیں
(حدائق بخشش) (ماخوذ از انمول ہیرے مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{3} چھوٹی مصیبت نے بڑی مصیبت سے بچالیا
	 ایک مرتبہ حضرتِ ِسیِّدُنا لُقمان حکیم   رحمۃ اللہتعالیٰ علیہ نے اپنے بیٹے کو (نصیحت کرتے ہوئے )فرمایا: ’’پیارے بیٹے! جب بھی تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو تُواسے اپنے حق میں  بہتر جان اور یہ بات دِل میں  بٹھالے کہ میرے لئے اِسی میں  بھلائی ہے۔‘‘
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1: فالتو کام		2: انجام کاخوف