دَرَخت لگا دیا جائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں :
{1} سُبْحٰنَ اللہ{2} اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ {3}لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ {4}اللہُ اَکْبَر(سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۲۵۲حدیث ۳۸۰۷ دارالمعرفۃ بیروت)
آسان کام
دیکھا آپ نے! جنّت میں دَرخت لگوانا کس قَدَر آسان ہے! اگر بیان کردہ چاروں کَلِمات میں سے ایک کَلِمہ کہیں تو ایک اور اگر چاروں کہہ لیں گے تو جنّت میں 4 دَرَخت لگ جائیں گے۔اب آپ ہی غور فرمایئے کہ وقت کتنا قیمتی ہے کہ زَبان کومعمولی سی حَرَکت دینے سے جنّت میں دَرخت لگ جاتے ہیں تواے کاش!فالتو باتوں کی جگہ سبحٰنَ اللہ سبحٰنَ اللہ کا وِرْد کرکے ہم جنّت میں بے شُمار دَرَخت لگوالیا کریں۔
اپنا جَدْ وَل بنا لیجئے
کوشش کیجئے کہ صبح اٹھنے کے بعد سے لیکر رات سونے تک سارے کاموں کے اوقات مقرَّر ہوں مَثَلاً اتنے بجے تَہَجُّد،علمی مشاغل ، مسجد میں تکبیر ُاولیٰ کے ساتھ باجماعت نمازِ فجر (اسی طرح دیگر نمازیں بھی ) اشراق ، چاشت ،ناشتہ ، مدرسے میں پڑھائی، دوپہر کا کھانا ، گھریلو معاملات ، شام کے مشاغِل ، اچھی صحبت ،