نور والا چہرہ |
میٹھے میٹھے مَدَنی مُنّو اورمَدَنی مُنّیو! اللہ تَعَالٰی نے اپنے پیارے حبیب حضرتِ محمد مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو نور سے پیدا فرمایا ہے۔ ہمارے حُضُور سلطانِ دوجہانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَبے شک انسان تو ہیں مگر نور والے انسان اور سارے انسانوں کے سردار ہیں۔ نور والا آیا ہے ہاں نور لے کر آیا ہے سارے عالَم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد