مُبارَک ہاتھ اور بیمار اُونٹ یا بکری
حضرتِ بی بی حلیمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: اللہ تَعَالٰی کے نبی حضرتِ محمدِ مَدَنیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کولے کر جب میں اپنے مکان میں داخِل ہوئی توقَبِیلہ ٔ بَنُوسَعد کے گھروں میں سے کوئی گھر ایسا نہ رہا جس سے ہمیں مُشْک (Musk) کی خوشبونہ آنے لگی ہواورلوگوں کے دلوں میں اللہ کے پیارے حبیب حضرتِ محمد مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت گھر کر گئی اور آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بَرَکت کا یقین اِس قَدَر مضبوط ہوگیا کہ اگر کسی کے بَدَن میں کہیں درد یا تکلیف ہو جاتی تو وہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ہاتھ مبارک لے کر تکلیف کی جگہ پر رکھتا تو اللہ تَعَالٰی کے حکم سے اُسی وَقت ٹھیک ہوجاتا،