کے کسی حوض(Pool)، تالاب (Pond) یاکُنویں وغیرہ میں نہیں تُھوکنا چاہئے ۔ اُس مَدَنی مُنّی کی طرح ہمیں بھی اپنے مکّی مَدَنی آقا میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپر زیادہ سے زیادہ دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنا نی چاہئے ۔ ہم چاہے کھڑے ہوں ، چل رہے ہوں ، بیٹھے ہوں یا لیٹے ہوئے ہوں ، ہماری کوشِش یِہی ہونی چاہئے کہ دُرُود شریف پڑھتے رہیں ۔ (مسئلہ : جب بھی لیٹے لیٹے دُرُودشریف پڑھیں یا کوئی سا وِرْد کریں ، پاؤں سمیٹ لینے چاہئیں )
ذِکر و دُرود ہر گھڑی وردِ زباں رہے
میری فُضول گوئی کی عادت نکال دو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد