رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عاشِقانِ دُرُود و سلام کیلئے
ایک بہترین اِنعام
میٹھے میٹھے مَدَنی مُنّو اورمَدَنی مُنّیو! سُبْحٰنَ اللہ! دیکھا آپ نے! اُس مَدَنی مُنّی کو ہمارے میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپر دُرُودِ پاک پڑھنے کی کیسی بَرَکت مِلی کہ اُس کے لُعاب(یعنی تھوک) ڈالنے سے کُنویں کا پانی بڑھ گیا ۔
بھولے بھالے مَدَنی مُنّو اور مَدَنی مُنّیو ! یہاں اِس بات کا خیال رہے کہ اُس مَدَنی مُنّی پرربُّ العزّت کی خاص عنایت تھی اِس لئے اُس نے کُنویں میں اپنا لُعاب(یعنی تھوک) ڈالا ، ہمیں پانی