ذَرِیعے وہ سب کچھ سکھا رہے ہیں جوکسی اور طریقے سے بَہُت دیر میں سیکھا جاسکتا ہے، کمپیوٹر کی مدد سے بچّے نہ صرف جدید (یعنی نئے) ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ انسانوں اور دوسرے جانداروں کو گولیوں کا نشانہ بنانا بھی سیکھ لیتے ہیں ۔‘‘
وِڈیو گیمز کی نُحوست کے 14عبرت ناک واقعات
(لوگوں اوروڈیو گیمز کے نام حذف کردئیے گئے ہیں )
خکولمبئین ہائی اسکول کے 17اور 18سالہ دو طالب علموں نے20اپریل1999ء کو12 اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچر کو قتل کردیا، یہ دونوں طالب علم ایک وِڈیو گیم کی لت میں مبتلا تھے اور انہوں نے یہ گھناؤنا فعل اُسی وِڈیو گیم کے انداز میں کیا