Brailvi Books

نور والا چہرہ
25 - 31
مناظِر دکھائے جاتے ہیں ، بعض گیموں  میں  مکانات اور پُل بم دھماکوں  سے اُڑانے کے مناظر دکھائے جاتے ہیں  ۔ کیا یہ سب کچھ بچّوں  کے کچّے ذِہن کے لیے نقصان دہ نہیں  ؟ اگریہ کہاجائے توشاید بے جانہ ہو گا کہ اس وقت مُعاشرے میں  تیزی  کے ساتھ بڑھنے والے جرائم میں  وِڈیو گیمز کا نہایت گہرا تعلُّق ہے!
امریکیو ں  کا اعتِراف
	 امریکہ میں  کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق 80فیصد نوجوان مار دھاڑ اورتَشَدُّد سے بھرپور گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ایک امریکی ماہِرِ نفسیات کا کہنا ہے :’’ ہم کمپیوٹر گیم کو محض کھیل سمجھتے ہیں  لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ ہمارے مُعاشَرے کوغَلَط سَمْت لے کر جارہے ہیں  اور ہم اپنے بچّوں  کو کمپیوٹر گیم کے