وڈیوگیمز قتل وغارت سکھاتے ہیں
وِڈیو گیمز اکثر ظلم و تشدُّد کے مناظر سے بھرپور ہوتے ہیں ،بعض گیموں میں وہ لوگ بھی ’’ہیرو‘‘ کی فائرنگ کا نشانہ بنتے دکھائے جاتے ہیں جو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گڑ گڑا تے ہوئے اُس سے رَحم کی درخواست کرتے اور موت سے بچنے کے لیے چیخ و پکارمچا رہے ہوتے ہیں ، لیکن وڈیو گیم کھیلنے والا فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے لیے ان سب کو بندوق کی گولیوں سے بھونتا ہوا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ہر طرف خون ہی خون دکھائی دیتا ہے اور گیم کھیلنے والا ان تمام مناظر سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ بعض گیموں میں ’’ ہیرو‘‘ کار(Car)میں سوار ہوکر لوگوں کو کچلتاہوا چلا جاتا ہے ، بعض گیموں میں انسان کو ذَبح کرنے اور سر کاٹنے کے ہیبت ناک