رہتی ہے ،کئی بچّے اور نوجوان ان کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں اور بعض تو ایسا پھنستے ہیں کہ ان کو عمر بھر رِہائی نصیب نہیں ہوتی ، ایسے مقامات پر بچوں سے ’’گندے کام‘‘ کئے جاتے ہیں خُصُوصاً وہ بچّے بدکارلوگوں کی ہَوَس کا شکار بنتے ہیں جو گھر والوں سے چُھپ کر وِڈیوگیم کھیلتے ہیں۔ ماردھاڑ اور قتل وغارت گری کے مناظر سے بھرپور گیم کھیل کھیل کر بچّوں میں رحم دلی، صبر، مُعافی اور درگزر کا جذبہ کم یا ختم ہوجاتاہے اور دیکھی ہوئی چیزوں کا عملی مظاہر ہ کرنے کے شوق میں کچّی عمرکے نوجوان(Teenager یعنی 13سے 19سال والے) لُوٹ مار، چوری چَکاری ، گندے کاموں ، حتّٰی کہ قتل جیسے جرائم میں مُلوَّث ہوجاتے ہیں !