کھیلنے والے کے دل میں اسلام کی مَحَبَّت بڑھے گی یا کم ہوگی! اس کا جواب آپ خود ہی اپنے ضمیر سے حاصل کیجئے۔
وڈیو گیمزسے ہونے والی بیماریاں
وِڈیو گیمز کھیلنے والا نظرکی کمزوری، پٹھوں (Muscles) کے کِھنچاؤ اور سر درد جیسے اَمراض میں مبتلا ہوسکتا ہے ۔
وڈیوگیمز کی لرزہ خیز تباہ کاریاں
حیاسوز لباس میں ملبوس وڈیو گیم کے کرداروں کو دیکھ دیکھ کربچّوں کی ذہنی پاکیزگی بے حیائی کے گندے نالے میں ڈوب جاتی ہے اوربدنِگاہی کا مَرَض ان کی نَس نَس میں اُتر جاتا ہے ،’’وڈیو گیمز کلب ‘‘پر مُنَشِّیات فروشوں کی ’’خاص نظر‘‘