کی رَحمت سے اب تہجُّد اور اِشْراق و چاشت کے نوافِل کی بہاریں لوٹنے والا بن گیا۔ جب مجھے دعوتِ اسلامی کی برکتیں ملیں تو میں نے ایک مَدَنی مُنّے کے والِد صاحِب پر انفِرادی کوشِش کی کہ آپ بھی اپنے بیٹے کو مدرَسۃُ المدینہ میں داخِل کروادیجئے۔پہلے تو انہوں نے انکار کیا پھر جب میں نے انہیں اپنی مثال دی کہ میں کل تک نماز نہیں پڑھتا تھا ، ننگے سر گھومتا تھا مگر اَلْحَمْدُ للہ آج دعوتِ اسلامی کے طفیل میرے سر پر عمامہ شریف ہے اور میں پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے والا بن گیا ہوں تو انہوں نے اپنے بیٹے کومدرَسۃُ المدینہمیں داخِلہ دلوا دیا جہاں اس نے پہلے قراٰنِ کریم ناظِرہ پڑھا اور اب حِفْظ کرنے کی سعادت پارہا ہے جبکہ میں تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ للہ