جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی کا طالبِ علم ہوں ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو
(وسائلِ بخشش ص ۱۹۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
وِڈیو گیم
میٹھے میٹھے مَدَنی مُنّو اورمَدَنی مُنّیو!دیکھا آپ نے کہ وِڈیو گیم کی لَت میں مُبتَلا بچّے کو جب دعوتِ اسلامی کے مدرسۃُ المدینہ کا مَدَنی ماحول ملا تو وہ نیک نَمازی اور پرہیز گار’’مَدَنی مُنّا ‘‘ بن گیا۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہمیشہ وابَستہ (Attach) رہئے۔ اگرخدانخواستہ آپ وِڈیو گیم کی عادت میں مبتَلا ہیں تو ہاتھوں ہاتھ اُس کی عادت چُھڑانے کی کوشش کیجئے ۔