میں وِڈیو گیم کاعادی تھا
شَکر گڑھ ضلع نارَوْوال ( صوبہ پنجاب پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں بچپن میں وِڈیو گیم میں روزانہ گھنٹوں وَقت ضائع کیاکرتا تھا ،نَمازوں کی ادائیگی کا کوئی معمول نہیں تھا ۔میری قسمت کا ستارہ اُس وَقت چمکاجب میرے والِدِ محترم نے مجھیمدرَسۃُ المدینہ میں داخِل کروادیا ،اَلْحَمْدُ للہ میں نے وہاں پہلے قراٰنِ پاک ناظِرہ ختم کیا ،اس کے بعد حافظِ قراٰن بنااور ساتھ ہی ساتھ میری اَخلاقی تربیت کابھی سلسلہ ہوا۔ اَلْحَمْدُ للہدعوتِ اسلامی کے مدرسۃُ المدینہ کی بَرَکت سے میں پنج وقتہ نَمازوں کا پابند ہوگیا اور سنّتوں بھرا مَدَنی لباس پہننے لگا۔ کل تک پانچوں نَمازیں چھوڑدینے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ