کیا پیاس لگی ہے؟‘‘میں نے عرض کی : جی ہاں ۔یہ سن کر حضرت محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنی مبارَک اَیڑی زمین پر ماری جس کی بَرَکت سے اُس مقام سے ایک دم پانی نکل پڑا!پھر مجھ سے ارشاد فرمایا : ’’اے چچا!پانی پی لو‘‘تو میں نے وہ پانی پیا۔( الطبقاتُ الکبری لابن سعد ج ۱ ص ۱۲۱، ابنِ عَساکِر ج ۶۶ ص۳۰۸) پاؤں کے نیچے کے جوڑ کی ابھری ہوئی ہڈّی کو ٹَخنا(Ankle)اور ٹخنے کے نیچے پَیر کی گدّی کا حصّہ اَیڑی (Heel)کہلاتا ہے۔
تیری ٹھوکر سے چشمہ یا رسول اللہ ہواجاری
کرم سے اپنے میری دور فرما مشکلیں ساری
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد