Brailvi Books

نور والا چہرہ
16 - 31
آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے پاؤں  کی ٹھوکر سے
 پانی کا چَشمہ جاری کر دیا
اللہ تَعَالٰیکے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے چچا ابو طالب کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ میں  اپنے بھتیجے یعنی نبیِّ پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ساتھ ’’ذُوالْمَجاز‘‘ کے مقام پر تھاکہ اچانک مجھے پیاس لگی۔میں  نے محمّدِ مصطَفٰے(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)سے عرض کی : ’’اے میرے بھتیجے ! مجھے پیاس لگی ہے۔‘‘میں  نے ان سے یہ بات اس لئے نہیں  کہی تھی کہ ان کے پاس پانی وغیرہ تھا بلکہ صِرْف اپنی پریشانی ظاہِرکرنے کیلئے کہہ دیا تھا۔ ابوطالب کہتے ہیں  کہ میری بات سن کر وہ فوراً اپنی سُواری سے نیچے اُترے اور ارشاد فرمایا:’’ اے چچا