سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو اپنے پیچھے بٹھا کر اُو نٹنی کو اُٹھانا چاہا تو وہ نہ اُٹھی!پھر جب اپنے آگے بٹھایا تو اُونٹنی کھڑی ہوگئی اورگویا ابوجَہْل سے کہنے لگی :’’ ارے بے وُقوف!یہ توامام ہیں ،مُقْتَدِی کے پیچھے کیسے ہوسکتے ہیں !‘‘حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہِ مزید فرماتے ہیں :اللہ عَزَّوَجَلَّنے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰکلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکو جس طرح فرعون کے ذَرِیعے ان کی امّی جان تک پہنچایااِسی طرح ابو جَہْل کے ذَرِیعے سرکارِ دو جہان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو اپنے دادا جان تک پہنچایا۔ (روح المعانی، جزء ۳۰ص۵۳۲)
اس سچّی کہانی سے ملنے والے مَدَنی پھول
میٹھے میٹھے مَدَنی مُنّو اورمَدَنی مُنّیو! دیکھی آپ نےاللہ تَعَالٰی کی قدرت !ابو جَہل کے ذَرِیعے اللہ تَعَالٰینے اپنے