سے چند سورتوں کو دُرُست مخارج کے ساتھ سیکھنے اور نماز کے مسائل یاد کرنے ميں کامياب ہوچکا تھا۔13 اپريل2007 کو ميری مراد بَر آئی اور مجھے ''جھانسی '' شہرميں فجر کی جماعت میں امامت کی سعادت حاصل ہوگئی۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بنائی ہوئی دعوتِ اسلامی پر میری جان قربان کہ اس نے کفر کی آغوش میں پلنے والے کو نہ صرف دولتِ ایمان سے نوازا بلکہ اِمامت کے مصلّے پر لاکھڑا کیا۔يہ سب مير ے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ،سرکار صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہٖ وسلم کی عنايت اور ميرے پير و مُرشد امير اَہلسنّت دامت بر کاتہم العاليہ کی نظرِ ولايت کا فيض ہے۔