دھوکر پیتا تو (معاذ اللہ عزوجل) تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ،، گھر والے درسِ فیضانِ سنّت دینے سے روکتے، زلفیں رکھیں تو زبردستی کٹوادیں ، داڑھی ابھی نہیں نکلی تھی مگر میں نے نیت کر لی تھی۔ ان تمام آزمائشوں کے باوجود مدنی ماحول کی کشش اور عاشقان رسول کا حسن سلوک مجھے دعوتِ اسلامی کے قریب کرتا چلا گیا ۔ پیرو مرشد امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارس بندھتی اور حوصلہ ملتا۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ آہستہ آہستہ توجہ مرشد کی بدولت گھر میں مَدَنی ماحول بننے لگااور گھر والے جو کسی وقت مجھے اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کی اجازت دینے کے لئے آسانی سے تیار نہیں ہوتے تھے ،مجھے یک مُشت 12ماہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کی بخوشی اجازت دے دی ۔ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کا اجتماع شروع ہوگیا۔ والد صاحب نے بھی داڑھی سجالی۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر صوبائی سطح پر مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی ذمہ داری نبھانے کے لئے کوشاں ہوں ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو