Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
30 - 33
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ مذکورہ اسلامی بھائی کے صبر وتحمل کے کیسے مَدَنی نتائج برآمد ہوئے کہ ان کے گھر والوں کا بھی مَدَنی ذہن بن گیا ، کسی نے سچ کہا ہے :''ایک چُپ 100 کو ہرائے۔''اگرسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت یا کسی سنّت پر عمل کرنے پر آپ کو بھی کوئی ستائے یا طعنے دے توخاموش رہ کر صبر ،صبر اور صرف صبر سے کام لیجئے ،لوگوں کے طعنوں کی پرواہ مت کیجئے کیونکہ جو بھی سنّتوں کے راستے پر چلنے کی کوشِش کرتا ہے آج کل اس کے ساتھ مُعاشرہ اکثر اِسی قسم کا نارَوا سلوک کرتا ہے ۔ آہ! ؎
وہ دور آیا کہ دیوانہ نبی کے لئے

ہر ایک ہاتھ میں پتّھر دکھائی دیتا ہے
    اپنا مَدَنی ذہن بنانے کے لئے امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا مکتوب''کربلا کا خونیں منظر ''(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)ضرور پڑھ لیجئے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter