نو مسلم کی درد بھری داستان |
فيضانِ مدينہ سردار آباد ميں مدرسۃ المدينہ ميں بطورِناظم سنّتوں کی خدمت کا موقع ملا اور الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میں تادمِ تحریر مجلس مدرسۃ المدينہ پنجاب کا رُکن بھی ہوں۔ ش عَزَّوَجَل مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول ميں استقامت نصیب فرمائے اور مرشدِ کریم کی نسبت سلامت رکھے ۔آمين بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ کس طرح ایک طالب علم ،اپنے دوست کی انفرادی کوشش سے دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ یاد رکھئے!اجتماعی کوشش کے مقابلے میں اِنفرادی کوشش بے حد آسان ہے کیونکہ کثیر اسلامی بھائیوں کے سامنے ''بیان'' کرنے کی صلاحیّت ہر ایک میں نہیں ہوتی جبکہ اِنفرادی کوشش ہر ایک کر سکتا ہے خواہ اُسے بیان کرنا نہ بھی آتا ہو۔مَدَنی مرکز کے دئيے ہوئے طریقہ کار کے مطابق انفرادی کوشِش کے ذَرِیعے خوب خوب نیکی کی دعوت دیتے جائیے اور ثواب کا خزانہ لوٹتے جائیے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد