دامت برکاتہم العالیہ کے مُحِبِّیْن میں شامل ہوگیا ۔ پھر ایک دن وہ واپس اپنے شہر جانے لگے تو مجھے فیضانِ مدینہ سردار آباد(سُوساں روڈنزد پرانی ٹنکی مدینہ ٹاؤن) میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جو میں نے قبول کر لی اور اجتماع والے دن اکیلا ہی اجتماع میں شریک ہونے کے لئے چل دیا ۔اُس رات مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عمامہ شریف کے فضائل پر بیان کیا ،جسے سن کر میں اتنا متأثر ہوا کہ ہاتھوں ہاتھ عمامہ خرید کر اپنے سر پر سجا ليا اور بستے (اسٹال) سے فیضانِ سنّت بھی خرید ی اور اپنی مسجد میں اس کادرس شروع کر دیا۔جامعہ میں پڑھنے کے باوجود نماز کے مسائل کا علم نہ تھا چُنانچہ میں نے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی تالیف ''نماز کا جائزہ'' ۱؎سے نماز کے مسائل سیکھے ۔وقت گزرنے کے ساتھ میں نے مکمل طور پر مَدنی حُلیہ اپنا لیا ۔اب میں اجتماع میں اپنے ساتھ دیگر طلبہ کو بھی لے جاتا پہلے ہفتے 3اسلامی بھائی تھے دوسرے ہفتے ان کی تعداد بڑھ کر 12ہوگئی ۔میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں بھی سفر کیا اور اپنے علاقے میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانا شروع کر دیں ۔1994 ميں