Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
25 - 33
منزل مل گئی ۔اس حکایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی بَرَکت سے بسا اوقات دنیاوی مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں ، مریضوں کو شفا مل جاتی ہے ، بے روز گاروں کو روزگار مل جاتا ہے لیکن صرف دنیاوی مسائل کے حل کی نیت کرنے کے بجائے طلبِ علم اور ثوابِ آخرت کمانے کی بھی نیتیں ضرور کرنی چاہئیں۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میں دعوتِ اسلامی کامبلِغ کیسے بنا؟
    سردارآباد (فیصل آباد)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں اپنے شہر کے ایک مشہور جامعہ میں درسِ نظامی کا طالب علم تھا ۔اٹک شہر کے ایک اسلامی بھائی جن کے ماموں ہمارے جامعہ کے قریب رہائش پذیر تھے ، کبھی کبھار سردار آباد تشریف لایا کرتے ۔ دورانِ قیام وہ ہمارے جامعہ میں بھی آیا کرتے اور طَلَبہ سے ملاقات کر کے ان پر انفرادی کوشش کرتے ۔ میری اُن سے دوستی ہوگئی ۔ وہ مجھے دعوتِ اسلامی اوربانی دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بارے میں بتایا کرتے ۔ان کی باتیں سن سن کر میں دعوتِ اسلامی اور بانی دعوتِ اسلامی
Flag Counter