کی خُفیہ تدبیر''سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔ پھر رقت انگیز دُعا نے ایسا اثر کیا کہ میری زندگی بدل گئی، میں پہلے جانورتھا اور دعوتِ اسلامی ، امیرِ اَہلسنت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی نظر ولایت نے مجھے انسان بنادیاہے ۔آج میں اپنے دل میں کثرت سے نیکیاں کرنے کا جذبہ پاتا ہوں ۔چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی سجالی ہے، قرآنِ پاک حفظ کرنے کی بھی نیّت ہے۔مذہبِ مہذب اہلسنّت پر اِستقامت نصیب ہوگئی ہے ۔ایک اور اہم بات کہ جب میں اجتماع میں شرکت کیلئے مدینۃ الاولیاء ملتان جارہا تھا تو میرے والد اور والدہ کے ہاتھ پر فالج کا حملہ ہوگیا تھا ،وہ ذرا سا بھی ہاتھ نہیں ہلا سکتے تھے کہ شدید تکلیف ہوتی تھی۔اجتماع میں دُعا کی بَرَکت سے اُن کے فالج زدہ ہاتھ بھی ٹھیک ہوگئے ۔