Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
23 - 33
ذ ہنی کشمکش سے نَجات ملی
    باب المدینہ (کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کی حلفیہ تحریر کا خلاصہ ہے کہ میں داؤد انجینئرنگ کالج کا طالبِ علم ہوں، بُرے اور بد عقیدہ لوگوں کی صحبتوں نے مجھے عقائد کے معاملات میں ''ذہنی کشمکش ''میں مبتلا کردیا تھا کہ کون سیدھے راستے پر ہے ۔2سال کا طویل عرصہ یونہی گزر گیا۔ایک روزمیری ملاقات ایک ایسے نوجوان سے ہوئی جن کا انداز و کردار میرے دل میں اتر گیا ۔اس عاشق ِسول کے چہرے پر عبادت کے نور کی چمک تھی۔سبز عمامہ شریف اور سفید لباس میں وہ کوئی آسمانی فرشتہ لگ رہا تھا۔اُس اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے صحرائے مدینہ ،مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ۔میں پہلے ہی اُن سے متأثر ہوچکا تھا ،انکار کیونکر ہوسکتا تھا ۔چنانچہ میں نے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔ حج کے بعد کثیر تعداد میں مسلمانوں کے جمع ہونے کا منظر دیکھ کر میری آنکھیں ڈبڈبا گئیں ،میرے دل نے گواہی دی کہ یہی ''اہلِ حق ''ہیں ۔ آخری دن ہونے والے امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیان'' اللہ عَزَّوَجَلَّ
Flag Counter