Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
22 - 33
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ اِخلاص واِستقامت کے ساتھ کی گئی انفرادی کوشش کی کیسی برکتیں نصیب ہوئیں اور بربادیئ آخرت کے راستے پر چلنے والے اسلامی بھائی کو جنت میں لے جانے والے راستے پر گامزن ہونے کی توفیق مل گئی ۔ہر اسلامی بھائی کو چاہئے کہ گھبرائے اور شرمائے بغیر دیگر اسلامی بھائیوں ( خواہ ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو)کو نیکی کی دعوت ضرور پیش کیا کریں ،کیا عجب کہ ہمارے چند کلمات کسی کی دنیاو آخرت سنوارنے اور ہمارے لئے کثیر ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جائیں ۔اور نیکی کی دعوت کے ثواب کی تو کیا بات ہے!
ہر کلمے کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب
    ایک بار حضرتِ سیِّدُنا مُوسیٰ کلیمُ اللہ علٰی نَبِیِّنا وَعَلیہِ الصّلوٰۃ وَالسّلام نے بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَلّ َمیں عرض کی: یا اللہ عَزَّوَجَلَّ جو اپنے بھائی کو نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اس کی جَزا کیا ہے؟ اللہ تبارَکَ وَتَعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میں اُس کے ہر ہرکلمہ کے بدلے ایک ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اُسے جہنَّم کی سزا دینے میں مجھے حَیا آتی ہے۔
(مُکَاشَفَۃُ الْقُلُوْب ص۴۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
مجھے تم ایسی دو ہمّت آقا  بنا دو مجھ کو بھی نیک خصلت

دُوں سب کو نیکی کی دعوت آقا نبیِّ رحمت شفیعِ اُمّت
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter