گیا۔ لوگ میری اس حیرت انگیز تبدیلی پر حیران تھے۔بعضوں کو تو یقین نہیں آرہا تھا کہ میں بھی سُدھر سکتاہوں!ایک روز عجیب چُٹکلہ ہوا کہ دواخباری رپورٹر میرے قریب سے گزرے تو ایک نے میری طرف اشارہ کرکے دوسرے کو بتایا یہ وہی فلاں شخص ہے ، میرا تبدیل شدہ حلیہ دیکھ کر دوسرے کو یقین نہ آیا اور اُس نے مجھ سے باقاعدہ تصدیق کی کہ کیا آپ وہی ہیں جس کا یہ تذکرہ کررہے ہیں ، میرے تصدیق کرنے پر وہ دم بخود رہ گیا اور کہنے لگا کہ اپنی تبدیلی کا راز بتائيے ہم اخبار میں آپ کی خبر چھاپیں گے مگر میں نے منع کردیا ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ یہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتیں کہ مجھ جیسا رُسوائے زمانہ انسان بھی صلٰوۃ وسنّت کی راہ پر چلنے لگا اور معاشرے کا ایک باعزت فرد بن گیا ۔