Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
18 - 33
سے نہیں پانی سے پاک کیا جاتا ہے۔لہٰذا اگر کوئی آپ کے ساتھ نادانی وشدّت بھرا سُلوک کرے تب بھی آپ اُس کے ساتھ نرمی و مَحَبَّت بھرا سُلوک کرنے کی کوشِش فرمائیے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کے مُثبَت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضَرور ٹھنڈ ا ہو گا ۔وَاللہِ الْمُجِیْب عَزَّوَجَلَّ وہ لوگ بڑے خو ش نصیب ہیں جو اِینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے بجائے ظلم کرنے والوں کومُعاف کر دیتے اور برائی کو بھلائی سے ٹالتے ہیں۔بُرائی کو بھلائی سے ٹالنے کی ترغیب کے ضمن میں پارہ 24 سورۃ حٰمۤ اَلسَّجْدَہ کی 34 ویں آیتِ کریمہ میں ارشادِ قرآنی ہے :
اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیۡ بَیۡنَکَ وَبَیۡنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیۡمٌ ﴿۳۴﴾
ترجَمہ کنز الایمان:اے سننے والے ! بُرائی کو بھلائی سے ٹال جبھی وہ کہ تجھ میں اور اُس میں دُشمنی تھی ایسا ہو جائیگا کہ گہرا دوست ۔

    اپنے یہ دونوں واقِعات میں نے اپنے اسلامی بھائیوں کی ترغیب کے لئے عرض کئے ہیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور بھی کئی واقِعات ہیں۔ یقینا صحیح معنوں میں ''مبلِّغ دعوتِ اسلامی'' وُہی ہے جو ''اِنفرادی کوشِش ''میں ماہِر ہو۔

(جنتی محل از امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter