Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
17 - 33
کہ چند روز کے بعد جب میں اپنے گھر کی طرف آ رہا تھا تو وُہی شخص چند لوگوں کے ہمراہ مَحَلّے میں کھڑا تھا،،میری کسوٹی کا وقت تھا، ہمّت کی اور اُس کی طرف ایک دم آگے بڑھ کر میں نے کہا:'' اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ'' اِس پر اُس نے باقاعدہ منہ پھیرلیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں جذبات میں نہ آیا بلکہ مزید آگے بڑھ کرمیں نے اُس کو باہوں میں لیا اور اُس کا نام لے کر مَحَبَّت بھرے لہجے میں کہا:''بَہُت ناراض ہو گئے ہو!''میرے یہ کہتے ہی اُس کا غصّہ ختم ہوگیا، بے ساختہ اُس کی زَبان سے نکلا:نابھئی نا! الیاس بھائی کوئی ناراضگی نہیں ! اور پھر۔۔۔پھر۔۔۔ میرا ہاتھ پکڑ کر بولا: چلو گھر چلتے ہیں آپ کو میرے ساتھ ٹھنڈی بوتل پینی ہوگی۔'' اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے گھر لے جا کر اس نے میری خیرخواہی کی۔
ہے فَلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں	ہر بنا کام بِگڑ جاتا ہے نادانی میں

ڈوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طُغیانی میں	جس کی کشتی ہو محمد کی نگہبانی میں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دُ شمن کو د وست بنا نے کا نُسخہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ اُصول یاد رکھئے! کہ نَجاست کونَجاست
Flag Counter