Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
14 - 33
انفرادی کوشش کے 2 یاد گار واقِعات
    شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''جنّتی محل'' کے صفحہ 31پر لکھتے ہیں:

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تبلیغ ِقرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی''کی ترقی میں انفرادی کوشش کا بَہُت بڑا حصّہ ہے۔یادگار واقعہ (1)دعوتِ اسلامی کے اوائل(یعنی شروع کے دنوں) میں ایک ایک فرد پر اِنفرادی کوشش کرنے کے لئے میں(سگِ مدینہ عفی عنہ) اُس کے گھر،دفتر اور دکان تک بسا اوقات تنہا جاتا۔دعوتِ اسلامی بنے ابھی زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا اور ان دنوں میں نُور مسجد کاغذی بازار، بابُ المدینہ میں امامت کیا کرتا تھا،ایک نوجوان جو کہ داڑھی مُنڈا (Shaved ) تھا ، کسی غَلَط فہمی کی بناء پر بےچارہ مجھ سے ناراض ہو گیا یہاں تک کہ اُس نے میرے پیچھے نَماز پڑھنا بھی چھوڑ دی۔ایک بار میں کہیں سے گُزر رہا تھا حُسنِ اِتِفّاق سے وُہی شخص اپنے دوست سمیت میرے سامنے آ گیا ،میں نے سلام میں پہل کرتے ہوئے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہا تو اُس نے ناراضگی کے انداز میں منہ نیچے کر لیا اور سلام کا جواب تک نہ دیا، میں نے اُ س کا نام لے کر یہ کہتے
Flag Counter