بہاریں( حصہ 2) میں ''نَومُسلم کی درد بھری داستان'' کے نام سے پیش کی جارہی ہیں جبکہ متعدد بہاریں ابھی مرتب ہورہی ہیں۔ہر ایک کو چاہئے کہ اس رسالے کو نہ صرف خود پڑھے بلکہ '' لنگرِ رسائل '' ۱؎کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں تک ضرور پہنچائیں ،کیا عجب کہ ان مَدَنی بہاروں کو پڑھ کر کسی کی اِصلاح کا سامان ہوجائے اور وہ بھی اپنی زندگی زادِ آخرت جمع کرنے میں گزارنا شروع کردے ۔یاد رہے ! لکھنے والوں نے ان بہاروں کو اپنے اپنے انداز میں لکھا تھا ، پڑھنے والوں اور والیوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے ہم نے اپنے الفاظ وانداز میں مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی)
۷ربیع الغوث ۱۴۳۰ ھ، 4اپریل 2009