Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
12 - 33
مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ''چنانچہ سوالاً جواباً مرتب کردہ شریعت وطریقت کے جامِع مجموعہ ''72مَدَنی انعامات '' ۱؎ میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے بائیسواں مَدَنی انعام یہ عطاکیا کہ کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مَدَنی قافلے ،مَدَنی انعامات اور دیگر مَدَنی کاموں کی ترغیب دِلائی ۔یوں الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا ہرمبلغ' امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی انفرادی کوشش کا تسلسل ہے کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے کسی اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی ،اس نے دوسرے اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کی اور یوں نیکی کی دعوت کا یہ سلسلہ تادمِ تحریر تقریباً 66ممالک تک جاپہنچا ہے۔دعوتِ اسلامی کے اس اہم مَدَنی کام یعنی انفرادی کوشش کی خوب خوب بہاریں ہیں ۔ان میں سے 8 منتخب بہاروں کا پہلاحصہ ''ہیروئنچی کی توبہ ''کے نام سے شائع ہوچکاہے۔مزید11حکایات''انفرادی کوشش کی