Brailvi Books

نو مسلم کی درد بھری داستان
11 - 33
انفرادی کوشِش کرنا سُنّت ہے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکی کی دعوت پہنچانے کی کوشِش عموماًدو طرح سے ہوتی ہے :(۱)اِجتِماعی کوشش،(۲) اِنفِرادی کوشش۔یقینا نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفرادی کوشش کو بڑا عمل دَخل ہے حتّٰی کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا،مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نیز سب کے سب اَنبیاءِ کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے نیکی کی دعوت کے کام میں اِنفرادی کوشش فرمائی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہ کی بنائی ہوئی تحریک ''دعوتِ اسلامی ''دونوں طرح سے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اجتماعی کوشش کے نظارے ہمیں دعوتِ اسلامی کے'' سنّتوں بھرے اجتماعات'' ،''کیسٹ اجتماع''، ''VCDاجتماع''،''علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ''میں نظر آئیں گے اور اِنفِرادی کوشش کے بارے میں امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں :''دعوتِ اسلامی کا 99.9فیصد کام انفرادی کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔''یہی وجہ ہے کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ایک ایک اسلامی بھائی پر ِانفِرادی کوشش کر کے مسلمانوں کویہ ذہن دینا شروع کیا کہ ''ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ
Flag Counter