عربی گرائمر جانے بغیر وقف کی صحیح پہچان نہیں ہوسکتی لہذا قراء حضرات نے ہماری آسانی کے لئے کچھ رموز (علامات) مقررکئے ہیں تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ کس جگہ وقف کرنا ہے اورکس جگہ نہیں کرنا۔
کچھ ضروری رموز اوقاف
(۱) گول دائرہ(o) : یہ وقف آیت کی علامت ہے یہ اس بات کو ظاہرکرتاہے کہ یہاں آیت مکمل ہوگئی ہے یہاں رکنا چاہیئے ۔
(۲) م :یہ وقف لازم کی علامت ہے یہاں ٹھہرنا لازم ہے اگرنہ ٹھہرے تو مطلب کچھ کا کچھ ہوجانے کا خوف ہے ۔
(۳) ط :یہ وقف مطلق کی علامت ہے مگر یہ علامت وہاں ہوتی ہے جہاں مطلب پور ا ہوتاہے ۔یہاں پرٹھہرنا چاہیے کہ کلام تام ہوجاتاہے ۔
(۴) ج : یہ وقف جائز کی علامت ہے یہاں پرٹھہرنا بھی جائز ہے اورنہ ٹھہرنا بھی جائز ہے ۔معنٰی سمجھانے اورقرأت کو خوبصورت کرنے کے لیے ٹھہرنا مستحسن (اچھا)ہے۔
(۵) ز : یہ وقف مُجَوَّز (جائز وقف)کی علامت ہے۔یہاں پر ٹھہرنا ضعیف ہے ۔
(۶) ص : یہ وقف مرخص کی علامت ہے۔ یہاں پر نہ ٹھہرنا بہتر ہے لیکن اگرکوئی تھک کر ٹھہر جائے تو رخصت ہے لیکن ''ز'' کے مقابل یہاں نہ ٹھہرنا بہترہے ۔