| نصاب التجوید |
3۔اگردرمیان سورت اورابتدائے تلاوت ہو:
اگردرمیان سورت اورابتدائے تلاوت ہو تو استعاذہ یعنی تعوذ پڑھناسنت مبارکہ ہے بسملہ پڑھنا مستحب ہے لازمی نہیں اگربسملہ پڑھا جائے تو اس کی چارصورتیں ہیں جن میں سے دو جائز اوردوناجائز ہیں ۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
جائز صورتیں :
۱۔ فصل کل : استعاذہ ، بسملہ اورآیت کو جداجدا کر لے تین سانسوں میں پڑھنا جیسےاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمoاِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا۔
یہی بہترہے ۔ (۲)وصل اول فصل ثانی : استعاذہ اوربسملہ کو ملا دینا جبکہ آیت کو جُدا کر دینا جیسے
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمoاِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا۔
ناجائز صورتیں: (۳) وصلِ کل : استعاذہ ،بسملہ اورآیت کو ملادینا۔ جیسے
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا۔
۴۔ فصلِ اوّل و وصلِ ثانی : استعاذہ کو علیٰحدہ کرنا اوربسملہ اورآیت کو ملا کر ایک ہی سانس میں پڑھنا جیسے
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الشَّیْطٰنُ یَعِدُ کُمُ الْفَقْرَo