۳۔فصلِ اوّل وصلِ ثانی : پہلی سورت کے آخر کو جدا کرناا وربسملہ اوردوسری سورت کی پہلی آیت کو ملا کر ایک سانس میں پڑھنا جیسے
وَمِنْ شَرِّحَاسِدٍ اِذَا حَسَدَoبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo
ناجا ئز صورت :
۴۔وصلِ اوّل فصلِ ثانی: پہلی سورت کا آخر اوربسملہ کو ملا کر ایک ہی سانس میں پڑھنا اوردوسری سورت کی پہلی آیت کو جُدا کرنا یعنی الگ سانس سے پڑھنا جیسے
وَمِنْ شَرِّحَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo
یہ صورت ناجائز ہے کیونکہ بسملہ کا تعلق دوسری سورت کے آغاز سے ہے پہلی سورت کے اختتام سے ملا کر پڑھا تو بظاہر معلوم ہوگا کہ بسملہ کا تعلق پچھلی سورت سے ہے حالانکہ بسملہ کا تعلق ابتدائے سورت سے ہوتاہے ۔ ناجائز ہونے کا معنٰی یہ کہ اہلِ فن کے نزدیک ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔