۳۔وصلِ اوّل فصلِ ثانی: (پہلے کوملانا اوردوسرے کو جدا کرنا)استعاذہ اوربسملہ کو ایک ہی سانس میں پڑھنا اورسورۃ کو دوسرے سانس سے پڑھنا جیسے
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo اِنَّاۤ اَعْطَیۡنٰکَ الْکَوْثَرَ ؕ﴿۱﴾
۴۔فصل اوّل وصلِ ثانی: (پہلے کو جدا کرنا اوردوسرے کو ملانا)استعاذہ کو جدا کرنا اوربسملہ اورسورت کو ایک ہی سانس میں ملا کر پڑھنا ۔جیسے
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo اِنَّاۤ اَعْطَیۡنٰکَ الْکَوْثَرَ ؕ﴿۱﴾
نوٹ : ابتدائے سورت اورابتدائے تلاوت میں مندرجہ بالا چاروں صورتیں جائز ہیں لیکن فصل اوّل وصل ثانی بالثالث بہتر ہے ۔
2۔اگردرمیان تلاوت اورابتدائے سورت ہو تو اسکی بھی چارصورتیں ہیں ان میں سے تین جائز اورایک ناجائز ہے ۔