Brailvi Books

نصاب التجوید
45 - 79
سبق نمبر ۱۵ 

اِستعاذہ اوربسملہ کا بیان
(اعوذباللہ اوربسم اللہ پڑھنے کا بیان)

اسکی مندرجہ ذیل تین صورتیں ہیں ۔

(i)    تلاوت کی ابتداء اورسورت کی ابتداء : یہاں استعاذہ اوربسملہ پڑھنا دونوں سنّت مبارکہ ہیں ۔ 

(ii)    تلاوت کے درمیان اگر سورت آجائے : تو بسم اللہ پڑھنا سنت مبارکہ ہے ۔

(iii)    اگر سورت کے درمیان سے تلاوت شروع کی تواستعاذہ سنت مبارکہ ہے اوربسملہ مستحب ہے ۔

الحاصل : شروعِ تلاوت میں اعوذ باللہ پڑھنا سنت مبارکہ ہے اورابتدائے سورت میں بسملہ (بسم اللہ )پڑھنا سنت ورنہ مستحب ہے۔

نوٹ : سورۃ برآءَ ت سے اگرتلاوت شروع کی تو اعوذباللہ اوربسم اللہ پڑھ لیں اوراگرسورت برآء ت تلاوت کے درمیان میں آجائے تو بسم اللہ کی حاجت نہیں ۔ 

            (بہار شریعت حصّہ سوم ص۲۰۶ مطبوعہ شبیر برادرز لاہور)

وصل (ملانا)فصل (جُداکرنا)

1۔    اگر ابتدائے سورت اورابتدائے تلاوت ہوتو اسکی
Flag Counter