Brailvi Books

نصاب التجوید
4 - 79
    ھُمُ الْعَدُ وُّ فَاحْذَرْھُمْ
کی جگہ
فَاعْذَ رْ
پڑھتے ہیں ۔
وَھُوَ الْعَزِیْز
کی جگہ
ھُوَ الْعَذِیْذ
پڑھتے ہیں۔بلکہ ایک صاحب کو الحمد شریف میں
صِرَاطَ الَّذِیْنَ
کی جگہ
صِرَاطَ الظِّیْنَ
پڑھتے سُنا۔ کس کس کی شکایت کی جائے ؟ یہ حال اکابر کا ہے پھر عوام بیچاروں کی کیا گنتی؟ 

    کیا شریعت ان کی بے پروائیوں کے سبب اپنے احکام منسوخ فرما دے گی؟ نہیں نہیں ۔
اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ
ترجمہ کنز الایمان : حکم نہیں مگر اللہ عزوجل کا ۔
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَاللہُ سُبْحَانَہ، وَتَعَالٰی اَعْلَمْ''۔
             (فتاوٰی رضویہ ج۳ ص ۲۵۳مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )
    صدر الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں :

''جس سے حروف صحیح ادا نہیں ہوتے اس کے لیے تھوڑی دیر مشق کرلینا کافی نہیں بلکہ لازم ہے کہ انہیں سیکھنے کے لیے رات دن پوری کوشش کرے اورصحیح پڑھنے والوں کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے تو فرض ہے کہ ان کے پیچھے پڑھے ،یا وہ آیتیں پڑھے جن کے حروف صحیح ادا کرسکتاہو اوریہ دونوں صورتیں ناممکن ہوں تو زمانہ کوشش میں اسکی اپنی نماز ہوجائے گی۔ آجکل کافی لوگ اس مرض میں مبتلاء ہیں نہ انہیں قرآن صحیح پڑھنا آتا ہے نہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔یادرکھیں کہ اسطرح نمازیں برباد ہوتی ہیں۔''
            (مُلخّص از بہارشریعت حصہ ۳ ص۲۱۴ مطبوعہ شبیر برادرزلاہور)
    بانیِ دعوتِ اسلامی ،شیخِ طریقت ، مجددِ دین وملت،عاشقِ اعلیٰ حضرت، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی مدظلہ العالی فرماتے ہیں : 

''میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقعی وہ مسلمان بڑا بد نصیب ہے جو درست قرآن شریف
Flag Counter