Brailvi Books

نصاب التجوید
3 - 79
سبق نمبر ۲ 

علم تجوید کی اہمیت
    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جسے اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمایا ۔اس پر عمل دونوں جہان میں کامیابی کا سبب ہے ۔عمل کرنے کے لیے اسے صحیح پڑھنا ،سیکھنااورغورکرنا ضروری ہے۔ لیکن مخلو قِ خدا عزوجل اس فانی دنیا میں اپنی دنیوی ترقی وخوشحالی کیلے نِت نئے علوم وفون سیکھنے سکھانے میں توہروقت مصروف ہے جبکہ ربّ عزوجل کے نازل کردہ قرآن پاک کو پڑھنے سیکھنے سمجھنے اوراس پر عمل کرنے کیلئے شاید ہی کوئی تیارہو۔ حالانکہ اسکی تعلیم کے بارے میں اللہ عزوجل کے محبوب ،دانائے غیوب ،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبِ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے :
 ''خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَہ،''
         (صحیح البخاری رقم الحدیث۵۰۲۷ ج۳ ص۴۱۰ مطبوعہ دارالعلمیہ بیروت )
یعنی تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اوردوسروں کو سکھائے ۔

    سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:'' اتنی تجوید (سیکھنا)کہ ہر حرف دوسرے حرف سے صحیح ممتاز ہو فرض عین ہے ۔ بغیر اسکے نماز قطعاً باطل ہے۔ عوام بیچاروں کو جانے دیجئے خواص کہلانے والوں کو دیکھئے کہ کتنے اس فرض پر عامل ہیں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اورکانوں سے سُنا ،کِتنے علماء کو ،مفتیوں کو، مدرّسوں کو ، مُصنّفوں کو
قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدمیں اَحَد
کو
اَھَد
پڑھتے ہیں اور سورۃ منافقون میں
یَحْسَبُوْنَ کُلَّ صَیْحَۃٍ عَلَیْھِمْ
میں
یَعْسِبُوْنَ
پڑھتے ہیں ۔
Flag Counter