Brailvi Books

نصاب التجوید
5 - 79
پڑھنا نہیں سیکھتا۔ الحمد للہ عزوجل تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے ہزاروں مدارس بنام ''مدرسۃ المدینہ ''اس مدنی کام کے لیے کوشاں ہیں ۔کاش ! تعلیم قرآن کی گھر گھر دھوم پڑ جائے ۔ کاش! ہر وہ اسلامی بھائی جو صحیح قرآن شریف پڑھنا جانتا ہے وہ دوسرے اسلامی بھائی کو سِکھانا شروع کردے ۔ اسلامی بہنیں بھی یہی کریں۔ ان شاء اللہ عزوجل پھر تو ہر طرف تعلیمِ قرآن کی بہار آجائے گی اورسیکھنے سکھانے والوں کیلئے ان شاء اللہ عزوجل ثواب کا انبار لگ جائے گا۔''
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآن عام ہوجائے 

تلاوت کرنا میرا کام صبح وشام ہوجائے
        (رسائل عطاریہ حصہ اول ص ۸۱ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی )
سوالات سبق نمبر۲

۱۔    کتنی تجوید سیکھنا فرض عین ہے ؟اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن 

    اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

۲۔    جو شخص حروف کی ادائیگی صحیح طریقے سے نہ کرسکے اس کے بارے میں 

    صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ کیا فرماتے ہیں ؟
Flag Counter