Brailvi Books

نصاب التجوید
35 - 79
سبق نمبر ۱۱ 

میم ساکن کے قواعد
میم ساکن کے تین قاعدے ہیں 

    (۱)ادغا مِ شفوی     (۲)اخفائے شفوی     (۳)اظہارِ شفوی 

(۱)ادغا م شفوی:

میم ساکن کے بعد میم آجائے تو وہاں ادغامِ شفوی مع الغنہ ہوگا۔ مثلاً وَکَمْ مِّنْ

(۲)اخفائے شفوی:

    میم ساکن کے بعد حرف ''با''آجائے تو وہاں اخفائے شفوی مع الغُنہ ہوگا۔ 

مثلاً
وَمَاھُمْ بِمُؤْ مِنِیْنَ فَقَدْ جَآءَ کُمْ بَشِیْرٌ
(۳)اظہار شفوی :

    میم ساکن کے بعد حرف ''با'' اور''میم '' کے علاوہ اگرکوئی حرف آجائے تو وہاں اظہارِ شفوی ہوگا۔

مثلاً
لَم یَلِدْ ،     وَلَمْ یُوْ لَدْ ،    اَلَمْ تَرَ ، اَلَمْ نَخْلُقْکُّمْ
سوالات سبق نمبر ۱۱

۱۔    میم ساکن کے کتنے قاعدے ہیں ؟سب کی تعریف مع امثلہ بیان کریں۔
Flag Counter