Brailvi Books

نصاب التجوید
36 - 79
سبق نمبر ۱۲ 

ادغام کا بیان
    ادغام کی بنیادی طور پرتین قسمیں ہیں :جوکہ مندرجہ ذیل ہیں۔
(۱)ادغام مِثْلَیْن (۲)ادغام مُتَجَانِسَیْن        (۳)ادغام مُتَقَارِبَیْن
(۱)ادغام مِثْلَیْن : (دو ہم مثل حروف کا جمع ہونا )

    اگر کسی ساکن حرف کے بعد وہی حرف متحرک حالت میں دوبارہ آجائے تو وہاں ادغام مثلین ہوگا۔    

    مثلاً
مِنْ نُطْفَۃٍ ، عَنْ نَفْسٍ ،قُلْ لَّکُمْ
موانع ادغام : مثلین میں موانع ادغام حروف مدہ ہیں وآو مدّہ کے بعد(واؤ) متحرک آجائے اوریا مدّہ کے بعد ''یا'' آجائے تو وہاں ادغام نہ ہوگا۔
    مثلاً قَالُوْ ا وَھُمْ فِیْ یَوْمٍ
(۲)ادغام مُتَجَانِسَیْن: (دو ہم مخرج حروف کا جمع ہونا ) 

    اگرکسی ساکن حرف کے بعد اس کا ہم مخرج حرف متحرک حالت میں آجائے تو وہاں ادغام متجانسین ہوگا۔     

    مثلاً
عَبَدْتُّمْ ،    اَحَطْتُّ
موانع ادغام : متجانسین میں موانع ادغام حروف حلقی ہیں ۔ پہلے حرف حلقی کا دوسرے متحرک حرف حلقی میں ادغام نہ ہوگا۔
Flag Counter