Brailvi Books

نصاب التجوید
28 - 79
ادائیگی : جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان کو ادا کرتے وقت زبان ایک مخرج سے دوسرے مخرج کی طرف مائل ہوتی ہے۔

کل حروف : یہ ۲حروف ہیں ۔''ل، ر'' 

(۴)لین 

لغوی معنٰی : نرمی

اصطلاحی معنٰی : حروف کونرمی سے اد اکرنا

ادائیگی : جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان کو نرمی اورآسانی کے ساتھ بغیر جھٹکے کے اس طرح ادا کرنا کہ اگر دراز کرنا چاہیں کر سکیں ۔

کل حروف : یہ۲ حروف ہیں''و'' ''ی ''ساکن ماقبل مفتوح ۔ ان حروف کو لین کہتے ہیں۔

(۵) تکریر

لغوی معنٰی :تکرار (بار بار ہونا)

اصطلاحی معنٰی : کسی حرف کو ادا کرتے وقت آواز میں تکرار کا پیدا ہونا۔

ادائیگی :جس حرف میں یہ صفت پائی جاتی ہے اسکو اداکرتے وقت زبان میں ہلکی سے کپکپاہٹ پیداہوتی ہے ۔

کل حروف :یہ صفت صرف ''را''میں پائی جاتی ہے اوراسکی ادائیگی میں اصل تکرار سے پرہیز کرنا چاہیے ۔مثلاً اَرَّ 

(۶) تَفَشِّیْ

لغوی معنٰی : پھیلنا