Brailvi Books

نصاب التجوید
27 - 79
کیفیت کے اعتبار سے مدارجِ قلقلہ
پہلا درجہ : جب حروفِ قلقلہ مشدّد اور موقوف ہوں تو سب سے قوی قلقلہ ہوگا۔

مثلا ً : اَلْحَقّ ْ

دوسرا درجہ : جب حروفِ قلقلہ ساکن وموقوف ہوں تو سب سے قوی قلقلہ ہوگا۔     مثلاً : فَلَقْ

تیسرادرجہ : جب حروفِ قلقلہ مشدّد اورغیر موقوف ہوں۔

مثلاً : اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ

چوتھا درجہ : جب حروف قلقلہ ساکن اورغیر موقوف ہوں۔مثلاً : خَلَقْنَا 

(۲) صفیر 

لغوی معنٰی :سیٹی

اصطلاحی معنٰی :سیٹی کی طرح تیز آواز کو کہتے ہیں۔

ادائیگی : جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان حروف کو ادا کرتے وقت آواز سیٹی کی طرح نکلتی ہے ۔

کل حروف :یہ ۳حروف ہیں جن کو حروفِ صفیریہ کہتے ہیں۔

مراتبِ صفیریہ : سب سے زیادہ ''س'' میں اس کے بعد ''ز'' اورسب سے کم''ص''میں سیٹی کی آواز نکلے گی ۔جیسے اَسَّ     اَزَّ    اِصَّ

(۳) انحراف 

لغوی معنٰی :مائل ہونا

اصطلاحی معنٰی : زبان کا ایک مخرج سے دوسرے مخرج کی طرف مائل ہونا۔
Flag Counter