اصطلاحی معنٰی : آواز کا منہ کے اندر پھیلنا
ادائیگی : جس حرف میں یہ صفت پائی جاتی ہے اسکو ادا کرتے وقت آواز منہ میں پھیل جاتی ہے ۔
کل حروف :یہ صفت صرف ''ش''میں پائی جاتی ہے ۔
(۷) استطالت
لغوی معنٰی : لمبائی چاہنا
اصطلاحی معنٰی : آواز کا دیر تک مخرج میں جاری رہنا۔
ادائیگی : جس حرف میں یہ صفت پائی جاتی ہے اس کو ادا کرتے وقت آواز دیر تک اپنے مخرج میں جاری رہتی ہے ۔
کل حروف : یہ صفت صرف ''ض'' میں پائی جاتی ہے ۔
سوالات سبق نمبر ۸
۱۔ صفات لازمہ غیر متضادہ کی تعریف کریں نیز ان کی تعداد بھی بتائیں۔
۲۔ قلقلہ کا لغوی و اصطلاحی معنٰی بیان کریں ۔نیز حروف قلقلہ بھی بیان کریں۔
۳۔ کیفیت کے اعتبار سے مدارج قلقلہ بیان کریں۔
۴۔ حروف صفریہ کسے کہتے ہیں؟ نیز مراتب صفریہ بیان کریں۔
۵۔ لین کا لغوی و اصطلاحی معنٰی بیان کریں نیز یہ کن حروف میں پائی جاتی ہے ؟
۶۔ تکریر وتفشّی واستطالت وانحراف کا لغوی واصطلاحی معنٰی بیان کریں۔