Brailvi Books

نصاب التجوید
14 - 79
(۲)رباعیات : ثنایا کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کل چار دانت ۔

(۳)انیاب : رباعیات کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کل چار دانت ۔

(۴)ضواحک : انیاب کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کل چار داڑھیں۔

(۵)طواحن : ضواحک کے دائیں بائیں اوپر نیچے تین تین کل بار ہ داڑھیں۔

(۶)نواجذ : طواحن کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کل چارداڑھیں ۔

نوٹ : دائیں طرف کے دانتوں کو یُمنٰی اوربائیں طرف والوں کو یُسرٰی کہتے ہیں۔
اصول مخارج کا بیان
یہ کل پانچ ہیں۔

(۱) حلق     (۲)لسان     (۳)شَفَتَیْن     (۴)جوفِ دہن     (۵)خیشوم

(۱)حلق (گلا): اس کومندرجہ ذیل تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

    (i)ابتدائے حلق    (ii)وسط حلق     (iii)انتہائے حلق

(۲)لسان : زبان کے مندرجہ ذیل حصے ہیں۔

۱۔    رأ س لسان     زبان کی نوک یا سرا 

۲۔    طرف لسان     زبان کا کنارہ     

۳۔    اصلِ لسان     زبان کی جڑ

۴۔    وسطِ لسان     زبان کا درمیانی حصہ 

۵۔    حافہ لسان      زبان کا بغلی کنارہ 

۶۔    ادنائے حافہ     منہ کی جانب والا بغلی حصہ 

۷۔    بطنِ لسان    زبان کا پیٹ(شکم)
Flag Counter