مخارج کی دو اقسام ہیں۔
(۱)مُحَقَّقہ : وہ مخار ج جو تحقیق شدہ ہیں (یعنی جن کے لئے خاص جگہ معین ہو)
جیسے (i) حلق (ii) شفتین
(۲)مقدّ ر : وہ مخارج جو کہ غیرِ تحقیق شدہ ہیں ۔ (یعنی جن کے لیے خاص جگہ معین نہ ہو)یہ صرف دو ہیں ۔ (i)جوفِ دہن (ii)خیشوم
نمبر شمار مخارج حروف اداہونے والے حروف
۱ انتہائے حلق (سینے کی طرف والا حصہ) ۱ ؎ ء ،ھا
۲ وسطِ حلق (حلق کا درمیانی حصہ) ع، ح
۳ ابتدائے حلق (منہ کی طرف والا حصہ) غ،خ
۴ زبان کی جڑ اورتالو کا نرم حصہ ق
۵ زبان کی جڑ اورتالو کا سخت حصہ ک
۶ وسطِ زبان اوروسطِ تالو ج، ش، ی
۷ زبان کا بغلی کنارہ اوراوپر کی داڑھوں کی جڑیں ض