Brailvi Books

نصاب التجوید
13 - 79
سبق نمبر ۵ 

مخارج کا بیان
مخارج (مخرج کی جمع )

لغوی معنیٰ : خارج ہونے کی جگہ 

اصطلاحی معنیٰ : خیشوم کے وہ حصّے جہاں سے حروف ادا ہوتے ہیں ۔

کل حروف : کل حروف ۲۹ہیں ۔

کل مخارج : کل مخارج ۱۷ ہیں ۔

نوٹ : مخارج کی ادائیگی میں دانتوں اورتالو کا بھی اہم کردار ہے لہذا پہلے دانتوں کی تفصیل ذکر کی جاتی ہے ۔     

    عموماً انسان کے منہ میں ۳۲دانت ہوتے ہیں اوریہی مشہور ہے ۔ مگر قرّاء حضرات کے نزدیک کل دانتوں کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی دانت اورداڑھیں جس میں ۱۲دانت اور ۲۰داڑھیں ہیں۔
دانتوں کی اقسام
دانتوں کی چھ اقسام ہیں۔

(۱)ثنایا (۲) رباعیات (۳)انیاب (۴)ضواحک (۵)طواحن   (۶)نواجذ

  (۱)ثنایا : سامنے والے دو اوپر اوردونیچے کل چار دانت۔ثنایا کی دو قسمیں ہیں ۔

(i)ثنایا علیا : اوپر والے دو دانت 

(ii)ثنایا سُفلی: نیچے والے دو دانت
Flag Counter