(۸) فتحہ اشباعی : کھڑے زبر کو کہتے ہیں ۔
(۹)ضَمّہ اشباعی : اُلٹے پیش کو کہتے ہیں۔
(۱۰)کسرہ اشباعی :کھڑے زیر کو کہتے ہیں ۔
(۱۱)متحرک : جس حرف پر حرکت ہو اسے متحرک کہتے ہیں ۔
(۱۲)فتحہ : زبر کو کہتے ہیں ۔جس حرف پر فتحہ ہو اسے مفتوح کہتے ہیں ۔
(۱۳)کسرہ : زیر کو کہتے ہیں ۔ جس حرف کے نیچے کسرہ ہو اسے مکسور کہتے ہیں ۔
(۱۴)ضَمّہ : پیش کو کہتے ہیں ۔ جس حرف پر ضمہ ہو اُسے مضموم کہتے ہیں۔
(۱۵)تنوین : دو زبر '' ً '' ، دو زیر ' ' ٍ ' ' اوردو پیش '' '' ' ' کو کہتے ہیں اورجس حرف پر تنوین ہو اسے مُنَوَّنْ کہتے ہیں ۔
(۱۶)نونِ تنوین : تنوین کی ادائیگی میں جو نون کی آواز پیدا ہوتی ہے اسے نونِ تنوین کہتے ہیں۔
(۱۷)ما قبل حرف: کسی حرف سے پہلے والے حرف کو کہتے ہیں۔
(۱۸)مابعد حرف: کسی حرف کے بعد والے حرف کو کہتے ہیں۔
(۱۹)ترتیل : بہت ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا (علمِ تجوید اورعلمِ وقف کی رعایت کے ساتھ صحیح وصاف پڑھنا)جیسے قراء حضرات محافل میں تلاوت کرتے ہیں ۔
(۲۰)حدر : جلدی جلدی پڑھنا جس سے تجوید نہ بگڑے ۔ جیسے اما م تراویح میں پڑھتا ہے ۔
(۲۱)تدویر:ترتیل اورحدر کی درمیانی رفتار سے پڑھنا (جس طرح امام فجر ، مغرب اورعشاء میں قدرے بلند آوازمیں پڑھتا ہے)